• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، کراچی میں اسٹریٹ کرائم 26 فیصد کم ہوگئے، ضیا الحسن لنجار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید کی زیر صدارت منعقد ہوا،صوبائی وزیرشا ہد عبدالسلام تھیم نے ایوان کو بتایا کہ کم سے کم اجرت کے ویج پر عمل کرانا حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے ،اس پر عمل کروانے کے لیے ہمارے افسران فیلڈ پر موجود ہوتے ہیں،ایوان کی کارروائی کے دوران محکمہ محنت و انسانی وسائل سے متعلق وقفہ میں صوبائی وزیرشا ہد عبدالسلام تھیم نے ارکان کے تحریری اور ضمنی سوالوں کے جوابات دیئے ، مختلف توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم 26 فیصد کم ہو گئے ،28 فیصد گاڑیوں کی چوری میں کمی ،حکومت سندھ کی کوششوں کے باعث کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں خاصی بہتری آئی ہے،اجلاس میں مختلف توجہ دلاؤ نوٹس بھی زیر غور آئے جن میں عوامی اہمیت کے حامل امور کی نشاندہی کی گئی تھی، سنی اتحاد کونسل کے سجاد احمد نے کہا کہ لیاری میں سرعام منشیات فروخت ہوتی ہے اور پولیس پیسے لیتی ہے، وزیر داخلہ ضیاءالحسن النجار نے کہا کہ وزیر ایکسائزشرجیل میمن کی سربراہی میں نارکوٹکس محکمہ لیاری میں خاص طور پر کام کریگا۔ایم کیو ایم کے عامر صدیقی نے کراچی میں ٹریفک کی بدترین صورتحال پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید