• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی میں ٹیکس سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹیں ختم

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے ایف بی آر میں غیر ضروری پوسٹیں ختم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ 5نومبر 2024کو سیکرٹری آٹومیشن محمد شکیل عباسی کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن نمبر 3(13)/SSM-2024جاری کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ریونیو ڈویژن/چیئرمین ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو کی فیلڈ فارمیشنوں میں بنیادی سکیل نمبر 16تک کی 15پوسٹیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ٹی او کراچی، ایل ٹی او کراچی، سی ٹی او لاہور، ایل ٹی او لاہور، ایم ٹی او کراچی، آر ٹی او فیصل آباد، آر ٹی او گوجرانوالہ، آر ٹی او حیدرآباد، آر ٹی او اسلام آباد، آر ٹی او لاہور، آر ٹی او ملتان، آر ٹی او پشاور، آر ٹی او ون کراچی ، آر ٹی او ٹو کراچی میں آر ٹی او کے دفتر سے سپرنٹنڈنٹ کی بنیادی سکیل 16کی 15پوسٹیں فوری طور پر ختم کر دی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید