• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑی ریفرنس منتقلی کی استدعا

اسلام آباد(جنگ نیوز)نیب نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کر دی۔نیب کے مطابق اس ریفرنس کی مجموعی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ ، ترامیم کے بعد 50 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ ہمارے دائرہ اختیار میں آتا ہے،اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت نیب نے احتساب عدالت سے ریفرنس واپس بھیجنے کے حوالے سے جواب جمع کرا دیا۔نیب نے جواب میں کہا ہے کہ اس ریفرنس کی مجموعی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ہے، یہ کیس اب نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
اہم خبریں سے مزید