• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے 6 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات جمعرات کو ہوں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں14 نومبر کو 6 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے، ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق انتخابات میں چیئرمین ، وائس چیئرمین ، جنرل ممبر وارڈ کی 10نشستوں پر 68امیدوار مدمقابل ہوں گے، انتخابات کے لیے 167پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں،ضلع ملیر یوسی 9 ٹی ایم سی بختاور میں چیئرمین کی نشست پر 5امیدوارمدمقابل ہیں،یوسی9ملیر میں چیئرمین کے انتخاب کے لیے 11پولنگ اسٹیشن قائم، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 15729ہے،ضلع کورنگی یوسی 7 ٹی ایم سی ماڈل کالونی میں چیئرمین کے لیے 12امیدوار شامل،21 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 34944ہے،ضلع جنوبی یوسی 13 کہکشاں ، کلفٹن ٹی ایم سی صدر میں چیئرمین کے انتخاب کے لیے 7امیدوارمدمقابل، 17پولنگ اسٹیشن قائم،یوسی 12جنوبی میں چیئرمین کے انتخاب کے لیے رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 35994ہے،ضلع وسطی یوسی 7 ٹی ایم سی لیاقت آباد میں چیئرمین کے انتخابات کے لیے 8امیدوار مدمقابل ہوں گے، 31 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ، رجسٹرڈووٹرز کی تعداد58931 ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید