• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی حملوں میں 43500 شہید، 70 فیصد خواتین و بچے شامل، اقوام متحدہ

جنیوا، کراچی(اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ نے غزہ میں بڑے پیمانے پر شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے ، اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے دفتر نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں میں 70فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں ، غزہ میں اب تک 43ہزار 500سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ،شہداء میں سب سے بڑی تعداد 5سے 9سال کی عمر کے بچوں کی ہے، ایک دن کے شیر خوار سے لیکر 97سال کی بزرگ خاتون شامل ، رپورٹ کے مطابق غزہ میں ہونے والی مجموعی شہادتوں میں سے تقریباً 80 فیصد رہائشی عمارتوں یا اسی طرح کے مکانات پر اسرائیلی حملوں میں ہوئی ہیں۔ ایک تازہ رپورٹ میں، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (OHCHR) نے غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر کے بعد سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا تذکرہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید