• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کینٹ اسٹیشن، اسکینر واک تھرو گیٹ خراب

کراچی (اعجاز احمد/اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں خود کش دھماکے کے بعد انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ریلویز نے کراچی سمیت ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں کی سیکورٹی سخت کرنےکا حکم دیدیا،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے کراچی محمد ناصر خلیلی نے اسکینر اور واک تھرو گیٹ خراب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئے آلات کی تنصیب کے لیے ریلوے پولیس نے ٹینڈر کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیکورٹی سے متعلق آلات کی خریداری و مرمت ریلوے پولیس کی ذمے داری ہے، جو اسلام آباد میں آئی جی پولیس ریلوے آفس کے ذریعےادا کی جاتی ہے۔ کراچی ڈویژن میں بم ڈسپوزل اسکواڈکو ہر 2گھنٹے بعد ریلوے تنصیبات کو کلیئرنس سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی گئ، مگر دوسری جانب کراچی کینٹ اسٹیشن پر نصب اسکینر اور واک تھرو گیٹ ناکارہ پائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی ریلوے کے حکم پر کراچی سمیت ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنزکی حفاظت کے لیے تمام ایس پیزکو مراسلے جاری کئے گئے ہیں، جن میں ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں کی سیکورٹی ریڈ الرٹ کرنے کی غرض سے ریلوے اسٹیشنز کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید