• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند روز میں خود مکمل تیاری کیساتھ مارچ کی تاریخ دونگا، عمران خان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ صوابی جلسہ میں لائحہ عمل دیدیا ، چند روز میں خودمکمل تیاری کے ساتھ مارچ کی تاریخ دوں گا ، اس بار ہمارے لوگ واپس گھروں میں نہیں جائیں گے۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے میں ہر قربانی دینے کو تیار ہوں۔ ہمارا احتجاج عدلیہ کی بحالی اور ہمارے بے گناہ کارکنان و رہنماوں کی آزادی تک احتجاج جاری رہے گا۔ آئندہ چند روز تک مکمل تیاری کیساتھ مارچ کی تاریخ میں خود دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوابی جلسہ میں ہم نے لائحہ عمل دے دیا ہے۔ اس بار ہمارے لوگ واپس گھروں میں نہیں جائیں گے، تحریک انصاف کے عہدیدار ، اراکین اسمبلی ، ناظمین ، ٹکٹ ہولڈرز ، کارکنان اور سپورٹرز اپنی تیاری مکمل کریں اور گراونڈ پر موبلائزیشن کیلئے کام شروع کر دیں۔

اہم خبریں سے مزید