اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عمران سے ملاقات پر پابندی ہٹا لی؛ اڈ یا لہ جیل حکام کی عدالت کو یقین دہانی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں پر پابندی اور جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست نمٹانے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔ گزشتہ روز جسٹس ارباب محمد طاہر کی جانب سے جاری نورین نیازی کی درخواست نمٹانے کے تحریری آرڈرمیں کہا گیا ہے کہ جیل حکام نے بانی ٹی آئی کو عدالتی احکامات اور جیل رولز کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔