• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگتا ہے عمران کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی‘ مشیر وزیراعظم

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فی الحال لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190ملین پاؤنڈکیس میں سزا ہوگی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دشمن خود ہیں، پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی، ترامیم کیلئے بندے اٹھانے والی بات درست نہیں بلکہ وہ سب ڈرامہ تھا۔انہوں نے کہا کہ کس نے ڈرامہ کیا؟، یہ بات بانی اور پی ٹی آئی سب کو پتا ہے۔اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں لیکن اس بار پہلے تفصیل نہیں بتائیں گے‘ محمود اچکزئی اور فضل الرحمن کیساتھ پی ٹی آئی کے لوگوں سے بھی رابطے ہیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہی ہوسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید