راولپنڈی،پشاور(مانیٹر نگ سیل) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی فائنل کال دے دی۔جبکہ مظاہرے ختم کرنے کا اور ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، بغیر ٹرائل گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے،بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے احتجاج کی تاریخ کا اعلان کردیا،علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ اس بار مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں ہو گی، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے تاہم انہوں نے کمیٹی کے نام منظر عام پر لانے سے انکار کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نام نہیں بتاؤں گا کیونکہ پھر گرفتار کر لیا جاتا ہے۔