• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ 2 کیس، عمران اور بشریٰ کی بریت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ا سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ 2کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں ، پیر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ گزشتہ روز فاضل جج نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کوعدالت کے روبرو پیش کیا جبکہ بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔ دونوں ملزمان پر 18 نومبر کو فرد جرم عائد کی جا ئے گی ۔
اہم خبریں سے مزید