اسلام آباد (فاروق اقدس/ تجزیاتی جائزہ) محمود اچکزئی کہاں ہیں؟ پی ٹی آئی سے غیر اعلانیہ قطع تعلق یا کوئی دوسرا گمبھیر معاملہ ہے؟ اس حوالے سے سرگوشیاں اور قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
اڈیالہ جیل کی ہدایت پر صدارتی امیدوار اور حکومت سے مذاکراتی ٹیم کا سربراہ بنایا گیا، اڈیالہ جیل سے ہدایات حاصل کرنے اور فعال اتحادی کی غیر اعلانیہ لاتعلقی بھی۔
صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں انتخاب لڑنے والے پختون خوا ملی اتحاد کے سربراہ اور رکنِ قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کہاں ہیں؟
انہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف سے غیر اعلانیہ قطع تعلق کر لیا ہے یا کوئی دوسرا گمبھیر معاملہ ہے؟
فریقین کی جانب سے اس حوالے سے خاموشی ہے اور نہ ہی وہ اس بارے میں کوئی بات کرنا چاہتے ہیں، جس کے باعث صورتِ حال میں قدرے پراسراریت پائی جاتی ہے اور ان کی ناراضگی کی حوالے سے سرگوشیاں بھی ہو رہی ہیں۔