راولپنڈی(نیوز ایجنسیاں ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی آزاد قیادت کو وقت ملے تو کوٹ لکھپت جیل آئیں، بلاول بھٹو (ن) لیگ پر تنقید کے بجائے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس بلا کر جمہوری قوتوں ساتھ کھڑے ہوں۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کے آزاد قائدین پر تنقید کے طور پر طنز کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خیال سیاسی جماعتوں کو مشترکہ نکات پر ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے ۔ آج سپریم کورٹ ،ہائی کورٹ کے جج شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی آزاد قیادت بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب ،سلمان اکرم،وقاص اکرم سے کہتا ہوں وقت اجازت دیتا ہے کوٹ لکھپت جیل آئیں ۔ لاہور جیل میں یاسمین راشد،محمود رشید،سرفراز چیمہ بھی طویل عرصے سے قید ہیں۔ ہمارا بھی نقطہ نظر سنیں ۔ میرا 40 سالہ سیاسی تجربہ ہے، اچھا مشورہ دوں گا۔ پی ٹی آئی آزاد قیادت اچھا کام کر رہی ہے خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہمارا نقطہ نظر بھی سن لیں۔