کراچی(آ ئی این پی )شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ24گھنٹوں میں سمندری ہوائیں بحال رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق ،منگل سے شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں اثرانداز ہو سکتی ہیں۔شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری کے درمیان اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔