ملتان (سٹاف رپورٹر) آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشیٹو (اے آر آئی) اور اس کی ممبر تنظیموں نے پاکستان میں سگریٹ نوشی کو صحت عامہ کا ایک بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس سے نمٹنے کے لیے قومی حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کیا ہے،اے آر آئی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ارشد علی سید نے کہا ہے کہ سگریٹ نوشی محض صحت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو ہمارے معاشرے، معیشت اور آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں سویڈن جیسی کامیاب بین الاقوامی مثالوں سے سیکھنا چاہیے اور جدید حل سمیت ٹھوس ریگولیٹری اقدامات پر مشتمل ایک جامع طریقہ اپنانا چاہیے تاکہ لاکھوں پاکستانیوں کی تمباکو نوشی سے پاک صحت مند زندگی گزارنے میں مدد کی جاسکے-