• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف دور میں کچھی کینال منصوبے کا بیڑا غرق کیا گیا، وزیراعظم

تونسہ بیراج/کوٹ ادو (اے پی پی) وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر ملک دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا، کچھی کینال منصوبہ کی بحالی کے ذریعے بلوچستان کے متاثرہ علاقے کو دوبارہ نئی زندگی ملے گی، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، انکی ذاتی کاوشوں اور دلچسپی سے یہ منصوبہ بحال ہوا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو تونسہ میں کچھی کینال منصوبہ کی بحالی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبہ کی فزیبلٹی سٹڈی کا آغاز 1998میں نواز شریف کے دور میں ہوا، جنرل مشرف کے دور میں بغیر ٹینڈر کے اس منصوبہ کو ٹھیکیداروں کے حوالے کیا گیا اور بے دردی سے غریب قوم کا پیسہ برباد کیا گیا، 2018 میں نواز شریف کے دور میں اس منصوبہ کی تکمیل ہوئی، اس منصوبہ پر اب تک 100ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، اس منصوبہ کے اصل محسن نواز شریف ہیں۔
اہم خبریں سے مزید