• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد ملائیشین رائل ائیر فورس کے سربراہ کا اہلیہ کے ہمراہ آبائی علاقے ہری پور کا نجی دورہ

اسلام آباد (فاروق اقدس) ملائیشین رائل ائیر فورس کے سربراہ جنرل محمد اصغر خان نے جو سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہوئے تھے انہوں نے اپنی مصروفیات کے اختتام پر گزشتہ روز ا اپنی اہلیہ کے ہمراہ نجی حیثیت میں اپنے آبائی علاقے ہری پور کا دورہ کیا اور اپنے رشتہ داروں سے ملاقاتیں کیں۔ جنرل محمد اصغر خان کے والد گوہر امان ملائیشیا پولیس میں آفیسر رینک سے ریٹائر ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد ملائیشین رائل ائیر فورس کے سربراہ جنرل محمد اصغر خان نے گزشتہ روز اپنے آبائی علاقے بیڑ، ہری پور کا مختصر دورہ کیا جس کے دوران اُنہوں نے اپنے دادا مرحوم ملک قلندر خان، چچا ملک یعقوب، کزن حافظ رمیز اور دادی کی قبروں پر حاضری دی اور مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اُن کا دورہ دو گھنٹے پر محیط تھا جس دوران اُنہوں نے اپنے رشتہ داروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ محمد اصغر خان کے دادا ملک قلندر خان قیام پاکستان سے قبل ملائیشیا گئے تھے جہاں محمد اصغر خان کے والد گوہر امان اور چچا ملک محمد یعقوب کی پیدائش ہوئی، محمد اصغر خان کے والد گوہر امان ملائیشیا پولیس میں آفیسر رینک سے ریٹائر ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید