• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی کو پی پی تحفظات دور کرنے کی ہدایت

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے قومی اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکرز کو پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں مشاورتی نشست ہوئی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے شرکت کی۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے حکومت اقدامات پر بھی غور کیا گیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں اسپیکرز سے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے حوالے سے آپ اپنا موثر کردار دا کریں ۔

اہم خبریں سے مزید