• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانسٹیبل قتل کا مقدمہ عمران، گنڈاپور اور دیگر کیخلاف درج، رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ وزیراعظم، آرمی چیف کی شرکت

راولپنڈی(ایجنسیاں)ہکلہ انٹرچینج کے قریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت 14دفعات کے تحت درج ‘بانی پی ٹی آئی عمران خان،عمر امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑ اور شاہد خٹک کو نامزد کیا گیا ہے۔ادھراسلام آباد میں احتجاج کے دوران شہید 3رینجرزاہلکاروں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف ‘اسحاق ڈار‘محسن نقوی‘ عطاء اللہ تارڑ، آرمی چیف سید عاصم منیر سمیت سینئر فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سیاسی مفادات کے حصول کیلئے پاکستان کسی فساد اور خونریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا،ملک میں فساد و انتشار کے ایسے اقدامات قابل مذمت ہیں۔

اہم خبریں سے مزید