اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وزیراعظم شہباز شریف نے شاہد احمد سندھو کو ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن مقرر کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔شاہد احمد سندھو کا تقرر کنٹریکٹ پر ایک سال کیلئے کیا گیا ہے۔شاہد احمد سندھو کی تقرری فوری و تاحکمِ ثانی نافذ العمل ہے۔شاہد احمد سندھو سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔