• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 6 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان،مسٹر جسٹس یحی ٰ آفریدی نے سندھ اور پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تقرری پر غور کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ،ذرائع کے مطابق یہ اجلاس چھ دسمبر کو منعقدہوگا جس میں پشاور ہائیکورٹ کیلئے 9 ناموں پر غور کیا جائے گا جن میں کلیم ارشد،فرح جمشید،انعام اللہ خان ،جنید انور، مدثر امیر، محمد اورنگزیب،قاضی جواد احسان اللہ، صلاح الدین اور صادق علی کے نام شامل ہیں جبکہ سندھ ہائیکورٹ کیلئے جن12 ناموں پر غور کیا جائے گا جن میں سریش کمار، خالد حسین شاہانی،عبید الرحمن خان، رفیق احمد کلہاڑی ، عمائمہ انور خان، عثمان علی ہادی،محمد عمر لاکھانی, منصور علی گھانگرو ، پرکاش کمار، ذیشان عبد اللہ، ذیشان آدھی اور جعفر رضا کا نام شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید