اسلام آباد (نمائندہ جنگ)بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے اعزاز میں منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی ۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کا وزیر اعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پرجوش انداز میں مصافحہ کیا، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے ۔