• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر راج اور سیاسی جماعت پر پابندی مسئلے کا حل نہیں، رضا ربانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینیٹ کے سابق چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ نافذ کرنے کے بعد حکومت کو سیاسی مذاکرات کی طرف بڑھنا چاہیے۔ گورنر راج کا نفاذ کوئی حل نہیں، 1973کےآئین کاآرٹیکل ,234,232 میں صورتحال موجود ہے، یہ سیاسی طور پر دانشمندانہ اقدام نہیں ہے، اس سے تفریق و سیاسی عدم استحکام بڑھے گا ،دہشت گردی میں اضافہ ہو گا۔ سیاسی جماعت پر پابندی لگانا بھی کوئی مسئلے کا حل نہیں۔ یہ ایک مختلف نام کے ساتھ دوبارہ ابھر آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے، اے این پی اور کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان پر پابندی لگائی گئی لیکن اس کا کیا اثر ہوا؟ انہوں نے کہا کہ صحافی مطیع اللہ جان کی گرفتاری غیر ضروری ہے اور ان کے خلاف الزامات حیرت انگیز ہیں، حکومت ان کو فوریرہا کرے۔
اہم خبریں سے مزید