• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ کو رجسٹریشن نہ دینے پر پی ایم ڈی سی و دیگر کو نوٹس جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے عدالتی فیصلے کے مطابق 2022 اور 2023کے طلبہ رجسٹریشن نہ دینے کے معاملے پر اور پی ایم ڈی سی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو ایم ڈی کیڈ ٹیسٹ میں شرکت سے متعلق عدالتی فیصلے کے مطابق 2022 اور 2023 کے طلبہ رجسٹریشن نہ دینے کے خلاف اور پی ایم ڈی سی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی ایم ڈی سی عدالتی حکم پراس کی روح کے مطابق عملدرآمد نہیں کر رہا ہے۔ پی ایم ڈی سی ٹیسٹ کے نتائج 3 سالوں کیلئے قابل قبول ہوتے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ گزشتہ 2 سال والے طلبہ بھی ٹیسٹ دے سکتے ہیں جنہوں نے 2023 اور 2022 میں ٹیسٹ دیا وہ دوبارہ ٹیسٹ میں بیٹھ سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید