• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون، سیلاب سے نقصان پر اظہار ہمدردی

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شہباز شریف اور ملائیشیاء کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے ملائیشیاء میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ملائیشیا کے برادرانہ عوام کے لئے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ داتو سری انور ابراہیم کی شہباز شریف کو ملائشیا کے دروہ کی دعوت ،جنوری میں کوالالمپور کا دورہ کرنے کی توقع ، شہباز کا انسانی امداد بھیجنے کا اعلان،ملائیشین وزیر اعظم کا اظہار تشکر ،مختلف شعبوں میں ملکر کام کرنے پراتفاق ،انہوں نے ملائیشیاء کے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ملائیشین بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،وزیراعظم نے ملائیشیاء کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی اور اپنے ملائیشیاء کے بہن بھائیوں کے لیے پاکستان کی حمایت کی علامت کے طور پر فوری طور پر انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کیا ، ملائیشیاء کے وزیر اعظم نے پاکستان کی حمایت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کو تمام اہم شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید