• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی زندگی بچانی ہے تو بشریٰ بی بی سے جان چھڑانی ہوگی، فیصل واوڈا

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ‘‘نیا پاکستان’’ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی زندگی بچانی ہے تو بشری بی بی سے جان چھڑانی پڑے گی ، عمران خان کے جو ووٹر سپورٹر ہیں ان کو چاہئے کہ بشری بی بی سے ان کی جان چھڑائیں،میں تو آخری دم تک انہیں بچاؤں گا لوگ عمران خان کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، حکومت پاگل ہی ہوگی وہ عمران خان کو مارے گی، دم درود اور بارود بیگم ہی دے سکتی ہے،میرے خیال سے تو یہی ہونا چاہئے کہ بشری بی بی کو عمران خان سے دور رکھا جائے،اسپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی نے کہا کہ پی سی بی کا ہمیشہ یہی موقف تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ انڈیا ہمارے پاس آکر نہ کھیلے اور پاکستان جا کر کھیلتا رہے۔ پی سی بی کافی حد تک یہ بات منوا چکا ہے کہ انڈیا کے لیے اگر ہائبرڈ ماڈل ہوگا تو آئندہ آنے والے تمام ایونٹ میں پاکستان بھی ہائبرڈ ماڈل پر کھیلے گا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ برابری کی بنیاد پر ہوگا کہ جو تم کرو گے وہی ہم کریں گے۔میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ علی امین پھر جارحانہ موقف اپنا رہے ہیں ۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو چیلنج کیا ہے کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ جس پر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ صرف زبانی دھمکیاں دیتے ہیں آئندہ خیبرپختونخوا سے وفاق پر حملہ نہیں ہوگا اور تاحال پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ قاسم سوری ملک سے فرار ہیں انہیں امریکہ میں بیٹھ کر عمران خان کی طبیعت خرابی کا بھی پتہ ہے اور باقی سب بھی پتہ ہے اس سے ظاہر ہے کہ وہ باہر بیٹھ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔لاشوں پر سیاست ہوتی رہی ہے اتنے مقبول لیڈر کے ساتھ یہ ناممکنات چیز نہیں ہے اور لوگ فائدہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ جب برطانیہ میں طلاق ہوتی ہے تو آدھی جائیداد میاں کو مل جاتی ہے لیکن عمران خان نے اربوں ڈالر لینے سے انکار کر دیا تھا ا س کا مطلب ہے جو کرپشن ہوئی اس کا فائدہ آج کی بیگم کو ملا ہے ان کے سابقہ خاوند اور بچوں نے فائدہ اٹھایا ہے ۔ یہ عوام کے آگے ایکسپوز ہوگئے ہیں ۔ ان سب حالات میں عمران خان کی مشکلیں بڑھتی جارہی ہیں اور جتنی وہ تکلیف میں جاتے ہیں انہیں اتنا ہی فائدہ ہوتا ہے۔ اڈیالا جیل سے انہیں کوئی کیوں لے کر جائے گا۔عمران خان آج کے دن تک اڈیالاجیل میں ہیں ۔ کیا ان کی منتقلی ہوسکتی ہے اس کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جب آپ نئی اسکمیں بنائیں گے جیل توڑنے کی بات کریں گے تو ان کی جان بچانے کے لیے منتقلی کیوں نہیں ہوسکتی۔
اہم خبریں سے مزید