• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فورسز کی کارروائیاں، 16 خوارج ہلاک، کیپٹن اور جوان شہید، جنگ جاری رہے گی، شہباز شریف، بلاول کا فورسز کو خراج تحسین

راولپنڈی/کوئٹہ(نمائندہ جنگ/ایجنسیاں) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 29 نومبر سے یکم دسمبر تک دو مختلف کارروائیوں کے دوران 8 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کردیا جبکہ ایک کیپٹن اور ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا‘میانوالی میں تھانہ چاپری پرحملہ ناکام بناتے ہوئے 4دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا‘ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک اور متعدد فرار ہو گئےجبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیا۔وزیر اعظم نے کامیاب آپریشن پر سفورسز کے افسران و اہلکاروں کی تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے‘بلاول بھٹونے دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہےجبکہ صدر زرداری کا کہنا ہے کہ قوم جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ9خوارج زخمی ہوئے تاہم آپریشن کے دوران سپاہی افتخار حسین نےجام شہادت نوش کیا۔ ضلع خیبر کے علاقے شگئی میں ایک اور آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے3خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ2دہشتگردپکڑ لئے گئے‘شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کیپٹن محمد زوہیب الدین نے جام شہادت نوش کیا۔

اہم خبریں سے مزید