ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ جنگ ) پہاڑپور پولیس کی موبائل وین پر پیر اصحاب کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید جبکہ دو دیگر پولیس اہلکار زخمی ہو گئے آمدہ اطلاع کے مطابق پہاڑپور پولیس کی موبائل وین اپنے معمول کی گشت پر تھی جب وین تقریباً رات نو بجے کے قریب پیر اصحاب کے قریب پہنچی تو اچانک وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں اے ایس آئی میر غلام شہید جبکہ وین کا ڈرائیور اور ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔