ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق جج لاہور ہائیکورٹ اور بلال ظفر کے والد جسٹس (ر)میاں ظفر یسیٰن کی نماز جنازہ شاہی مسجد عید گاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ محمد طارق نے پڑھا ئی، نماز جنازہ میں سابق چیف جسٹس لاہور جسٹس محمد قاسم خان، آئینی بنچ کے سربراہ مسٹر جسٹس امین الدین خان،مسٹر جسٹس محمد سرفراز ڈوگر،جج میڈیکل ٹربیونل صفدر سلیم شاہد،سابق جج خالد علوی،صدر ہائیکورٹ بار ملک سجاد حیدر میتلا،جنرل سیکرٹری سید انیس مہدی،سابق سیشن جج شفیق الرحمن،ممبران پنجاب بار کونسل خواجہ قیصر بٹ،داؤد وینس،چوہدری اشفاق احمد،محمد اکرم بھٹی،سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قل و قرآن خوانی 8دسمبر 2024بروز اتوار ان کی رہائش گاہ آفیسر کالونی میں کی جائے گی۔