• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ڈی چوک کے شہداء و زخمیوں کا مذاق اڑانے والے ہوش کے ناخن لیں‘ عمران سالار زئی

پشاور(وقائع نگار) سانحہ ڈی چوک اسلام آباد کے شہداء وزخمیوں کے مذاق اڑانے والوں حوش کے ناخن لو یہ غیر سیاسی قوتیں کسی کے نہیں ہے اس کو صرف اپنا مفاد عزیز ہے ایسا نہ ہو کہ پھر اگلی باری آپ کی ہو ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے پاکستان تحریک انصاف سانحہ ڈی چوک کے شہداء و زخمیوں کے خلاف طرح طرح کے بیانات وپوسٹوں کے ردعمل میں کیا انہوں نے کہا کہ انہی غیر جمہوری قوتوں نے تمام پارٹیوں کو اپنے مفادات کےلئے استعمال کیااور مفاد ختم ہوتے ہی دوسرے کو ساتھ ملا کر تیسرے کو مارا جاتا ہے یہ طریقہ قیام پاکستان سے شروع ہے،لہذا تمام سیاسی پارٹیاں اپنی ذاتی مفادات کو چھوڑ کر اپنے آنے والے نسلوں کی خاطر غیر جمہوری قوتوں کے خلاف ایک ہوکر اس کو اپنے حد تک محدود کریں تاکہ ملک میں حقیقی جمہوریت بحال ہوسکے اور عالمی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو کر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو
پشاور سے مزید