اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان، جسٹس یحیٰ آفریدی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر تمام اقسام کی ضمانت کی درخواستیں دائر ہونے کے بعد جلد از جلد انہیں طے کرنے اورعبوری درخواستوں اور حکم امتناع کے معاملات سے متعلق مقدمات کی چیمبر سماعت کو بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے، سوموار کے روز جاری سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد رؤف عطا ء نے جنرل سیکرٹری سلمان منصور کے ہمراہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران انہیں انصاف کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے میں قانونی برادری کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا ہے ،جس پر چیف جسٹس نے ان کی اپیل کو کو قبول کرتے ہوئے تما م اقسام کی ضمانت کی درخواستیں دائر کرنے کے فورا بعد جلد طے کرنے پر اتفاق کیا ۔