• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی پارٹی ارکان کو سیاسی جماعتوں سے رابطے کی ہدایت

کراچی/ اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر/ نمائندہ جنگ )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ملک میں سیاسی اتفاق رائے کے لئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو سیاسی جماعتوں سے رابطے کی ہدایت کر دی۔ علاوہ ازیں انہوں نےاسلام آ باد میں گورنر خیبرپختونخوا اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور کہا کہخیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ملک میں سیاسی اتفاق رائے کے لئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو سیاسی جماعتوں سے رابطے کی ہدایت کر دی ہے‘پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت بلاول ہاؤس میں ہوا۔شرکاء نے ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات اور نئی زمینی حقائق کے نتیجے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئے اتفاق رائے کی عدم موجودگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت سے متعلق تحفظات کے حوالے سے سیاسی، پالیسی اور قانون سازی کے معاملات پر بروقت مشاورت کی کمی اور وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی اہم رکاوٹوں کے طور پرنشاندہی کی گئی جنہیں حل کرنا ضروری ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیر کو اسلام آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے مصروف دن گزارا اور زرداری ہاؤس میں خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سمیت پارٹی کے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی مصروفیات رہنماؤں سے رابطے اور مشاورت میں سرفہرست پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ اور جارحانہ طرزعمل سے پیدا ہونے والی صورتحال تھی۔ ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں اور مشاورت میں بالخصوص گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کے ساتھ صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور گورنر راج کے حوالے سے ہونے والے قیاس آرائیوں اور امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔
اہم خبریں سے مزید