اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ،سعودی عرب کیساتھ متعدد شعبوں میں اشتراک جاری ہے،پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنی زیر صدارت پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشرفت کے حوالے سے بلا ئے گئے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ وزیراعظم نےدونوں ممالک کے مابین جاری مختلف منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔