اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) ملک میں مہنگائی کی شرح 78ماہ کی کم ترین سطح 4.86فیصد پر پہنچ گئی ہے، مشیر خزانہ کے مطابق مرغی ، سبزی، چینی ، چاول ، تعمیراتی سامان کی قیمتیں کم ہوئیں، قرضوں پر سود کی مد میں بڑی بچت متوقع،کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر )کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 7.88فیصد ہے جبکہ ماہ نومبر میں مہنگائی کی شرح 4.86فیصد رہی جو ماہ اکتوبر میں 7.2فیصد پر تھی، نومبر2023میں مہنگائی کی شرح29.2فیصد تھی ، پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ماہ نومبر میں جن اشیاء کی قیمتوں میں ماہ اکتوبر کے مقابلے میں ا ضافہ ہو ان میں ٹماٹر کی قیمت26.56فیصد ، انڈے 11.83فیصد ، دال مونگ11.15فیصد ، شہد10.34فیصد ، آلو 8.64فیصد ، سرسوں کا تیل 7.48فیصد ، گھی 4.69فیصد ، مکھن 3.49فیصد ، خشک پھل 3.05فیصد ، مچھلی 2.96فیصد ، خوردنی تیل 2.41فیصد ، پھلیاں 2.35فیصد ، گندم 2.11فیصد ، ریڈ میڈ فوڈ 1.60فیصد ، میٹھا گوشت 1.21فیصد ، بیوریجز 1.02فیصد ، گندم کا آٹا 0.89فیصد ، گوشت 0.61فیصد، دودھ کی مصنوعات 0.45فیصد ، ملک پاؤڈر 0.17فیصد، تازہ دودھ 0.15فیصد اور بیسن 0.07فیصد ،جوتوں کی قیمتوں میں 12.36فیصد ،ایل پی جی 8.95فیصد ، اونی گارمنٹس 6.91فیصد ، بجلی کی مصنوعات 5.21فیصد، ادویات 4.42فیصد ،اور ٹھوس فیول 4.08فیصد اضافہ ہوا، جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں مرغی 16.94فیصد ، دال ماش 7.36فیصد ، تازہ سبزیاں 7.17فیصد ، تازہ پھل 6.73فیصد ،دال چنا 4.33فیصد ، پیاز 3.03فیصد ، مصالحہ جات 2.81فیصد ، چینی کی قیمت میں 2.43فیصد ، گڑ 2.06فیصد ، ثابت چنا 1.52فیصد ، دال مسور 1.24فیصد ، چاول 0.86فیصد اور گندم کی مصنوعات کی قیمت میں 0.48فیصد کمی ہوئی جن دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں سٹیشنری 0.05فیصد ، تعمیراتی سامان 0.03فیصد کمی ہوئی ۔