• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی شکایات کےازالے کیلئے ضلع کونسل میں کمشنر ملتان کی کھلی کچہری

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر مریم خان نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ضلع کونسل میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں 100 سے زائد شہریوں کی ریونیو ریکارڈ فراہمی اور درستی کی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ کمشنر مریم خان نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ایک چھت تلے تمام ریونیو افسران موجود ہیں جبکہ فرد ملکیت ،ریکارڈ درستگی اور رجسٹری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ڈی سی وسیم حامد نے بتایا کہ تحصیل سٹی کی تمام رجسٹریشن ای پورٹل پر کرنے کا نظام نافذ کردیا ہے ،ای پورٹل سے ٹیکس چوری اور ریکارڈ ٹمپرنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی -
ملتان سے مزید