• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی ختم کی جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، امان سالار نثار کاکڑ توقیر بھٹی ضیاء الحق ارشد اچکزئی اور امین آغا نے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر منظرعام پر لایا جائے اور ان پر ناجائز مقدمات ختم کئے جائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے جا ملاقات پر پابندی شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ان سے ان کی فیملی اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی حقیقی جماعت ہے ، ملک کی کرپٹ پارٹیوں اور ان کے لیڈروں کیخلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔
کوئٹہ سے مزید