ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آ ف پاکستان میاں محمد اشفاق حسین نے کسٹم کورٹ ملتان کو فعال نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ منسٹری آف لاء اینڈ جسٹس کی جانب سے ملتان میں کسٹم کورٹ کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری ہوئے سات ماہ سے زائد ہوگئے ہیں ، مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر عوامی سہولت کے لئے کئے گئے اس نو ٹیفکیشن پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ،جس کی وجہ سے نہ صرف ملتان بلکہ جنوبی پنجاب کے وکلاء، ایکسپورٹرز ، امپورٹرز ، تجارتی ، شہری و عوامی حلقوں ، سول سوسائٹی کو مشکلات پیش آ رہی ہیں ، انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نہ صرف کسٹم کورٹ کو فعال کیا جائے ۔