• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ایشیا کپ ہاکی، پاکستان کو فائنل میں بھارت سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت سے 5-3سے شکست کھا گئی، پاکستان نے آخری بار1996 میں جونیئر ایشیا کپ جیتا تھا ۔ پاکستانی ٹیم نے اگلے سال بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ بدھ کو مسقط میں پاکستان کو تیسرے منٹ میں کپتان عبد الحنان شاہد نے برتری دلائی ، جو ایک منٹ بعد ہی ہندل اریجیت سنگھ نے ختم کردی، تیسرے کوارٹر تک مقابلہ3-3سے برابر تھا، تاہم بھارت کے ہندل اریجیت سنگھ نے چار گول کرکے اپنی ٹیم کو جیت دلادی۔ پاکستان کیلئے پنالٹی کارنر کے ماہر سفیان خان نے دو گول بنائے۔ پاکستان نے گول کے دو یقینی چانس بھی ضائع کئے۔ ایونٹ میں جاپان تیسرے،ملائیشیا چو تھی، بنگلہ دیش پانچویں، چین چھٹی، تھائی لینڈ ساتویں، جنوبی کوریا 8،عمان 9اور چائینز تائپے آخری دسویں پوزیشن پر رہا۔

اسپورٹس سے مزید