ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس کی جانب 15 روزہ فرینڈز آف پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے تحت کورس کا آغاز کردیا گیا جس میں سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی انچارج پی آر او برانچ انسپکٹر عبد الخالق اور دیگر افسران نے پولیس کے مختلف شعبوں کے بارے میں اگاہی کے حوالے لیکچرز دیئے اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو پولیس کے مختلف شعبوں، ذمہ داریوں اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔