• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر سے بچاؤ کیلئے کزنز میرج، سگریٹ نوشی سے پرہیز، ورزش ضرور کریں، میرخلیل الرحمٰن سوسائٹی کا سیمینار

لاہور (رپورٹ:عیشہ آصف) ماہرین نے کہا ہے کہ شوگر سے بچائو کیلئے کزنز میرج،سگریٹ نوشی سے پرہیز ،ورزش ضرور کریں۔ ذیابطیس ، شوگر یا ڈائبٹیز اس کوایک میٹھا مرض بھی کہا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں اس مرض میں بڑی تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں موت کا پانچواں بڑا سبب شوگر کی بیماری ہے۔ پاکستان میں مختلف رپورٹوں کے مطابق دو کروڑ کے قریب افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔ پاکستان میں شوگر کی سب سے بڑی وجہ کزنز میرج ہے البتہ یہ بات ضرور ہے پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے۔ جہاں پر ذیابطیس کا مرض سب سے زیادہ ہے۔90 فیصد مریضوں میں ٹائپ ٹو ڈائبٹیز موجود ہے ، اس بچنے کے لیے ورزش کو معمول بنائیں ، سگریٹ نوشی ترک کریں۔ ان خیالات کا اظہار میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) اورپاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن اورڈسکورنگ ڈائبٹیز (فار میو پرائیویٹ لمیٹڈ) کے زیر اہتمام خصوصی ہیلتھ سیمینار بعنوان’’ذیابطیس پیچیدگیاں، احتیاط اور علاج‘‘میں کیا۔جس میں گیسٹ آف آنز وسپیکرز میں پریزیڈنٹ پی ایس آئی ایم پروفیسر ڈاکٹر جاویدا کرم ،ایم بی بی ایس، ایف آرسی پی سینئر وائس پریزیڈنٹ پی ایس آئی ایم ،ڈاکٹر آفتاب محسن ، ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میوہسپتال ڈاکٹر صومیہ اقتدار،ڈپٹی سی ای او فارمیو پرائیویٹ لمیٹڈ سید جمشید احمد ،ڈائریکٹر کمرشل فار میو پرائیویٹ لمیٹڈمنصور خان شامل تھے۔شریک میزبان برانڈامبیسڈر ڈسکورنگ ڈائبٹیز وسیم بادامی تھے۔ میزبان واصف ناگی تھے۔پروفیسر ڈاکٹر جاویدا کرم نے کہا کہ ذیابطیس انسان کو آہستہ آہستہ کمزور کر دیتی ہے۔ آ نکھیں، گردے، جلد، ناخن، پاؤں حتی کہ انسان کی جنسی زندگی تک اس سے متاثر ہو جاتی ۔ خواتین کو اکثر حمل کے دوران بھی یہ مرض لگ جاتا ۔