کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الخدمت کے رضا کار ہی اس کے فرنٹ لائین سپاہی ہیں، 2005 کا زلزلہ ہو یا 2010 اور 2022 میں آنے والا سیلاب الخدمت کے رضاکاروں نے ہمیشہ فرنٹ لائین پر ملک و قوم کی خدمت کی ہے،خدمت اور دیانت ہی الخد مت کی ٹیگ لائین ہے، نوجوان بطورِ رضاکار ملک وقوم کی خدمت کے لئے الخدمت سے جڑ جائیں، ”عالمی یوم رضا کار، یوتھ گیدرنگ“ الخدمت کراچی کا پہلا پروگرام ہے جو آئندہ ہر سال منعقد کیا جائے گا تعلیم کے میدان میں الخدمت بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،انٹر نیٹ کی سست روی سے آئی ٹی سے وابستہ نوجوانوں کو مسائل کا سامنا ہے جن کا حل بہت ضروری ہے، حکومت اس معاملے کو فوری حل کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت والنٹیئرز پروگرام کے تحت ”عالمی یوم رضاکار“ کے موقع پر مقامی ہال میں ”الخدمت یوتھ گیدرنگ 1.0“سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔