• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت دریائے سندھ کا پانی روکنا چاہتی ہے، اتوار کو مارچ ہوگا، ڈاکٹر قادر مگسی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ میں زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے،وفاقی حکومت دریائے سندھ کے پانی کی تیزی کو روکنا چاہتی ہے،پرویز مشرف نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا کہ کالا باغ ڈیم بنے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے ،نواز شریف نے بھی کالا باغ ڈیم بنانے کا دعویٰ کیا تھا،انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر مذید کینالوں کی تعمیر کے خلاف 8 دسمبر کو گھگھر پھاٹک سے مارچ کیا جائے گا،کراچی پریس کلب چورنگی پر دھرنا دیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید