• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی بورڈ کےملتوی ہونیوالےعملی امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی تنویر اصغر اعوان کے مطابق 25اور 26نومبر کو ملتوی ہونیوالے پریکٹیکلز مضمون (فزکس، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجو کیشن)اب نئی تاریخ کے مطابق 12اور 13دسمبر کو بالترتیب جبکہ 27نومبر کوملتوی ہونیوالے پریکٹیکلز مضمون (کیمسٹری، آؤٹ لائنز آف ہوم اکنامکس، شماریات) اب نئی تاریخ کے مطابق14 دسمبر کو منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریگولر امیدواروں کی ترمیم شدہ رولنمبر سلپس ان کے ادارہ کے پورٹل پر جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی ترمیم شدہ رولنمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید