• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کاموں کیلئے 4.8 ارب روپے کی اسکیمیں منظور کرلی گئیں، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں کے لئے 4.8 ارب روپے کی اسکیمیں منظور کرلی گئیں، ہر یونین کونسل میں دو، دو کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہر یوسی کو5 لاکھ کی جگہ 12لاکھ روپے دینا شروع کئے ہیں تاکہ گلی محلوں کے کام کئے جاسکیں، اس شہر میں اگر ایک پتھر بھی لگ رہا ہے تو پیپلزپارٹی لگا رہی ہے، ہم کام کر رہے ہیں، عوام ان کاموں کو اپنائیں، سب سے بڑا مسئلہ شہر کا تاثر بہتر بنانا ہے کہ یہاں کوئی خرابی نہیں! وہ ہفتے کو یہاں بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اپنی پارلیمانی پارٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کررہےتھے، جس میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، پارلیمانی قائد کرم اللہ وقاصی، نائب پارلیمانی قائد دل محمد، جمن دروان، چیف وہپ مسرت نیازی اور یوسی چیئرمینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میئر کراچی نے کہا کہ یوسیز کے لئے 240 اسکیمیں منظور کرائی ہیں، آپ لوگوں کی مدد سے کام کریں گے، کسی کے پریشر میں آنے کی ضرورت نہیں، کراچی کے عوام نے مرتضیٰ وہاب کو نہیں، پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا ہے، گذشتہ دنوں ضمنی انتخاب میں بھی پیپلزپارٹی کے 3چیئرمینز نے کام یابی حاصل کی، جن میں کرم اللہ وقاصی، صابر مگسی شہید کے بھائی بابر مگسی اور محمد وقار شامل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید