راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 4لڑکیوں کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ صادق آباد کومحمدعارف نے بتایا کہ میری بیو ی (الف )عمر28سال کو کسی نے اغواء کرلیا۔جاتے ہوئے وہ گھر سے3تولہ طلائی زیورات، نقدی 37ہزارروپے بھی لے گئے۔تھانہ ریس کورس کو منیر حسین نے بتایا کہ کسی نامعلوم شخص نے میری بیوی کو اغواء کر لیا۔تھانہ واہ کینٹ کو محمد ارشاد نے بتایا کہ میں اپنی بہو(م) بی بی عمر 21 سال کو ہمراہ لیکر اپنی بیٹی اور داماد کے گھر آیا اور بہو کو بیٹی اور داماد کے گھر چھوڑ کوواپس مانسہرہ چلا گیا ۔ 6دسمبر کی صبح میرے داماد عمر وقاص نےفون پر بتایا کہ (م) بی بی گھر سے کہیں چلی گئی ہے ۔تھانہ چونترہ کو محمد ایوب نے بتایا کہ میری بیٹی (ک)عمر 26 سال کا نکاح محمد بلال کے ساتھ ہوا ہے رخصتی ابھی نہیں ہوئی تھی۔ 2دسمبر کی صبح جب میں جاگا تو دیکھا کہ میری بیٹی (ک) اپنے کمرے میں موجود نہ تھی اور اس کے کمرے میں موجود صندوق کھلا پڑا تھا اس میں سے 12 تولے سونا اور 6 لاکھ روپے رکھے ہوئے تھے وہ غائب تھے۔ میری بیٹی کو عاقب ولد مشتاق احمد اغواء کر کے لے گیا۔