اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیر ، بالائی /وسطی پنجاب میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ گزشتہ روز لہہ کا درجہ حرارت منفی10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔