لندن ( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل رابطہ کمیٹی نے نو دسمبر کو منائے جانے والے یوم شہداء ایم کیو ایم سے قبل کراچی سمیت سندھ بھر میں کار کنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کوایم کیوایم کی لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئر رکن ادریس علوی ایڈوکیٹ کے صاحبزادے فہد ادریس کو ناظم آباد سے اور یونٹ 188 کےکارکن معیز کو شاہ فیصل کالونی 5نمبر سے سعید ندیم ،ریحان، فیڈرل بی ایریا سے نبیل احمد، بلدیہ ٹائون سے فاروق بنگش،، فرحان ہاشمی، کورنگی سے محمد اوصاف کے علاوہ حیدر آباد، سکھر ،میر پور خاص سے بھی کئی کار کنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔