• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 جنوری سے پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نےیورپ کیلئے پروازیں بحال ہونے کے بعد 10 جنوری سے پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے ترجمان پی آئی اے کے مطابق مطابق پہلی پرواز10 جنوری کو اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔ ابتدائی مرحلے میں پیرس کے لئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جن کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔ یہ پروازیں جمعہ اور اتوار کے دن آپریٹ کی جائیں گی۔ پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول مسافروں کی سہولت کی حساب سے انتہائی پرکشش رکھا ہے اسلام آباد سے پرواز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 30۔11 بجے روانہ ہوگی اور فرانس کے مقامی وقت سہہ پہر 4 بجے پیرس پہنچے گی،پیرس سے پرواز شام 6 بجے روانہ ہوگی اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
اہم خبریں سے مزید