کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر پی سی بی کا موقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، آئی سی سی میں محسن نقوی نے 24 کروڑ پاکستانیوں کی ترجمانی کی، محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے مکمل طور پر تیار ہے، ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں۔ انشاءاللہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کامؤقف ہرپاکستانی کےدل کی آواز ہے، آئی سی سی میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی۔