اسلام آباد (ساجد چوہدری) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے وزارت سے پاکستان میں ایئر کوالٹی کے ساتھ ساتھ ملک میں فضائی آلودگی کے بڑے ذرائع پر تفصیلی بریفنگ مانگ لی ہے۔ قائمہ کمیٹی کے (آج) پیر کو چیئرپرسن کمیٹی منزہ حسن کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں کے دوران کمیٹی کی طرف سے دی گئی سفارشات کی جامع رپورٹ اور عملدرآمد کی صورتحال پر بھی بریفنگ بھی لی جائے گی۔ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن (ترمیمی) بل 024پر مزید غور متوقع ہے۔